جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں گاؤ خانہ خاکستر، 7 مویشی ہلاک

0
image:thegnskashmir.com

سری نگر: (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے دودھ کولن ترال علاقے میں شبانہ آگ کی ایک واردات میں کم سے کم سات مویشی جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ ترال کے دودھ کولن علاقے میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب قریب دو بجے ایک گاؤ خانے میں آگ لگ گئی جس کے شعلوں نے چشم زدن میں پورے گاؤ خانے کو مکمل طور پر خاکستر کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں کم سے کم سات مویشی جھلس کر ہلاک ہوگئے جن میں پانچ بھینس اور دو گائے شامل ہیں۔مالک گاؤ خانہ کی شناخت جمی گجر ولد کریم گجر کے بطور ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جار ہی ہیں۔دریں اثنا جنرل سکریٹری گجر بکروال محمد یوسف پوسوال نے انتظامیہ سے متاثرہ کو بھر پور مالی امدام فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS