اعلی تعلیم کیلئے بیرونی ممالک جانے والے طلبہ کو کووڈ ٹیکے

0
image:The indian express

حیدرآباد: (یواین آئی) اعلی تعلیم کے لئے بیرونی ممالک جانے والے طلبہ کو کووڈ ٹیکے دینے کی خصوصی مہم کا آج سے تلنگانہ میں آغاز ہوگیا ہے۔تلنگانہ حکومت نے حال ہی میں ان طلبہ کے لئے ٹیکے دینے کے عمل کے آغاز کا اعلان کیا تھا تاکہ ان کی تعلیم کے سلسلہ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو دور کیاجاسکے۔اسی سلسلہ میں آج ان طلبہ کے لئے ٹیکہ اندازی شروع کی گئی جس کے لئے پاسپورٹ،ویزا اور دیگر تعلیمی دستاویزات دکھانے والے طلبہ کو یہ ٹیکے دیئے جارہے ہیں۔ برطانیہ،امریکہ کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کی حکومتوں نے طلبہ کے لئے یہ ٹیکے لازمی قراردیئے ہیں۔ حکومت نے ان ٹیکوں کے لئے پورٹل کو دستیاب کروایا۔پہلے دن تین ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت نے اس زمرہ کے 350طلبہ کے لئے ہر دن ٹیکے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے ساتھ ہی طلبہ کے مفاد میں دوسرے ڈوز کے حصول کی آخری تاریخ میں بھی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان طلبہ کو دوسراڈوز چارہفتوں کے بعد دیاجائے گا۔ شہر حیدرآباد کے آئی پی ایم سنٹر نارائن گوڑہ میں یہ ٹیکے دیئے جارہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS