ارون گوئل نئے الیکشن کمشنر مقرر، صدرجمہوریہ نے دی منظوری

0

نئی دہلی (ایجنسیاں)ریٹائرڈ آئی اے ایس ارون گوئل کو الیکشن کمیشن میں نیا الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا۔ حکومت ہندنے ایک سرکاری بیان میں کہا ہے کہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے منظوری دے دی ہے اورانہیں فوری اثر سے عہدہ کا چارج لیناہوگا۔ الیکشن کمشنر کے طور پر ان کی تقرری کا اعلان ایسے وقت کیا گیا جب گجرات میں اگلے ماہ یکم اور 5 دسمبر کو 2مرحلوں میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ نتائج کا اعلان 8 دسمبر کو کیا جائے گا۔ واضح ر ہے کہ ارون گوئل 1985 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں۔ وہ 60 سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد 31 دسمبر 2022 کو ریٹائر ہونے والے تھے لیکن ایک ماہ قبل 18 نومبر یعنی کل ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS