سابق آئی اے ایس افسر انوپ چندر پانڈے الیکشن کمشنر مقرر

0
image:republic world

نئی دہلی: (یو این آئی)انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کے سابق افسرانوپ چندر پانڈے کو الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے بدھ کے روز بتایا کہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے 1984 بیچ کے اتر پردیش کیڈر کے سابق ​​آئی اے ایس افسر پانڈے کو الیکشن کمشنر مقرر کیا ہے۔
وزارت کے مطابق گذشتہ دیر شام اس بابت وزارت قانون و انصاف کے محکمہ قانون کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
پانڈے کی تقرری عہدہ سنبھالنے کے دن سے عمل میں آئےگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS