پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا این آر سی:شاہ

0

نئی دہلی:مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے آج بدھ کے روز پالیمنٹ میں کہاکہ این آر سی پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ اس سے کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
شاہ نے راجیہ سبھا میں کہاکہ این آر سی کے ذریعہ مذہب کی بنیاد پر کسی کو باہر نہیں کیا جائے گا، اگر کسی کا نام این آر سی سے باہر کردیا گیا تو انہیں ٹریبیونل میں درخواست دینے کا حق ہوگا۔
اگر ان کے پاس خرچ کے لیے پیسے نہیں ہیں تو آسام حکومت انہیں وکیل مہیا کرائے گی۔ غورطلب ہے کہ آسام میں پہلی دفعہ این آر سی نافذ کیا گیا ہے، جس میں 19 لاکھ لوگ باہر کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے تیور شروع سے ہی این آر سی کے نفاذ پر سخت ہیں۔ انہوں نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بنگال میں کبھی بھی این آر سی نافذ نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ  کوئی بھی بنگال میں کسی کو رہنے سے نہیں روک سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS