پاکستان نے شاہین ون بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

    0

    پاکستان نے شاہین ون بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔اس میزائل کی خاص بات یہ ہے کہ ہر قسم کے وار ہیڈز لے جاسکتا ہے اور زمین سے زمین تک مار بھی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
    ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہین ون میزائل 650 کلومیٹرتک وارہیڈ لے جانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔
    ڈی آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کا مقصد کم سے کم دفاعی صلاحیت برقرار رکھنا ہے۔
    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شاہین ون زمین سے زمین پر مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے اور میزائل کا تجربہ پاک فوج کی تربیتی مشقوں کا حصہ ہے۔ ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلان ڈویژن، چیئرمین نیسکام اور دیگر اعلیٰ حکام نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS