امریندر سنگھ کو پٹیالہ سیٹ سے شکست ملی

0

امریندر نے عام آدمی پارٹی کو مبارکباد دی،شکست قبول کی
نئی دہلی: (یو این آئی)امریندر سنگھ پٹیالہ سیٹ سے ہار گئے۔ پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور پنجاب لوک کانگریس کے رہنما کیپٹن امریندر سنگھ نے اسمبلی انتخابات میں شکست کو قبول کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی (آپ) کو مبارکباد دی۔ جمعرات کو یہاں ایک ٹویٹ کے ذریعہ کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ پنجابیوں نے بلا تفریق رنگ و نسل پنجابی جذبے کو مدنظر رکھتے ہوئے ووٹ دیا ہے۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار بھگونت مان کو بھی پنجاب میں جیت پر مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ میں دل کی گہرائیوں سے عوام کے فیصلے کو قبول کرتا ہوں۔
پنجاب اسمبلی کے تازہ ترین رجحانات کے مطابق عام آدمی پارٹی ریاست کی کل 117 سیٹوں میں سے 90 پر آگے ہے، جب کہ حکمراں کانگریس پارٹی ریاست میں 18 سیٹوں پر آگے ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی دو، شرومنی اکالی دل چھ میں اور ایک اسمبلی حلقہ میں آزاد امیدوار آگے ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS