چار ریاستوں میں بی جے پی ، پنجاب میں اے اے پی کو سبقت

0

نئی دہلی: (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اتر پردیش، اتراکھنڈ، منی پور اور گوا اسمبلی انتخابات میں رجحانات میں سبقت قائم کیے ہوئے ہے جبکہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی)پنجاب میں آگے ہے۔ منی پور میں ایک سیٹ کے انتخابی نتائج جنتا دل یونائیٹڈ کے حق میں گئے ہیں۔ اترپردیش کی 403، پنجاب کی 117، اتراکھنڈ کی 70، منی پوری کی 60 اور گوا کی 40 اسمبلی سیٹوں کے لیے آج جاری ووٹ شماری میں دوپہر 12 بجے تک کے رجحانات کے مطابق بی جے پی کو اترپردیش اور اتراکھنڈ کے علاوہ منی پور اور گوا میں بھی فیصلہ کن سبقت ملی ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اتر پردیش کی 403 سیٹوں میں سے بی جے پی 252، ایس پی 110 اور اپنا دل 12 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ علاوہ ازیں کچھ دیگر سیاسی پارٹیوں کے امیدوار آگے چل رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ گورکھپور اربن سیٹ پر اپنے قریبی حریف سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے امیدوار پر 20000 ووٹوں سے آگے ہیں اور کرہل سیٹ پر ایس پی کےقومی صدر اکھلیش یادو 30000 ووٹوں سےسبقت قائم کیے ہوئے ہیں۔ ریاست کے بندیل کھنڈ کے سات اضلاع کی تمام 19 سیٹوں پر بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں کے امیدوار آگے ہیں۔
پنجاب میں تمام 117 سیٹوں کے رجحانات آ چکے ہیں اور عام آدمی پارٹی 90 سیٹوں پر آگے ہے، کانگریس 18 پر، شرومنی اکالی دل 6 پر اور بی جے پی 2 سیٹوں پر آگے ہے۔ وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی چمکور صاحب سیٹ سے پیچھے چل رہے ہیں اور پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو بھی امرتسر مشرقی سیٹ پر عام آدمی پارٹی کی جیون جوت کور سے آگے ہیں، پٹیالہ سیٹ پر عام آدمی پارٹی کے سابق وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ اور سابق وزیر اعلیٰ اور وزیر اعلیٰ شرومنی اکالی دل کے پرکاش سنگھ بادل لمبی سیٹ سے پیچھے ہیں۔ اتراکھنڈ میں تمام 70 سیٹوں کے لیے ابتدائی رجحانات آ چکے ہیں اور بی جے پی 42، کانگریس 22 پر آگے ہے۔ اس ریاست میں بہوجن سماج پارٹی ایک سیٹ پر آگے ہے۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کھٹیما سیٹ سے تقریباً ایک ہزار ووٹوں سے پیچھے ہیں اور کانگریس امیدوار اور سابق وزیر اعلیٰ ہریش راوت لال کواں سیٹ سے 12 ووٹوں سے پیچھے ہیں۔
منی پور کی 60 سیٹوں میں سے 41 کے رجحانات سامنے آئے ہیں، جن میں بی جے پی 21، کانگریس 3، ناگا پیپلس فرنٹ اور نیشنل پیپلس پارٹی 6-6 سیٹوں پر آگے ہے۔ ریاستی اسمبلی انتخابات کے پہلے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے اور نتیجہ جنتا دل یو کے حق میں گیا ہے اور اس کے امیدوار ناگورسنگلور سناتے نے بی جے پی کے سی ایل یمو کو 1249 ووٹوں کے فرق سے شکست دی ہے۔ بی جے پی کے رہنما اور ریاست کے وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ ہینگانگ سیٹ سے 18000 ووٹوں سے آگے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS