جینت چودھری سمیت تقریبا 5ہزار افراد کے خلاف مقدمہ

0

علی گڑھ: اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے گونڈا علاقے میں منگل کو پولیس کی اجازت کے بغیرمہاپنچایت منعقد کرنے کے الزام میں پولیس نے راشٹریہ لوک دل کے نائب صدر و سابق رکن پارلیمان جینت چودھری سمیت 5۔6 ہزارنامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
تھانے کے ایس آئی سوہن ویر سنگھ کی جانب سے ایک رائے ہوکر دفعہ 144و وبائی ایکٹ کی خلاف ورزی وغیرہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر میں درج ہے کہ آر ایل ڈی کی اپیل پر سابق آر ایل ڈی ضلع صدر رام بہادر چودھری کی دیکھ ریکھ میں مروار پینٹھ میدان میں مہاپنچایت منعقد کی گئی جس میں آر ایل ڈی کے نائب صدر جینت چودھری سمیت مقامی لیڈروں کوملزم بنایا گیا ہے۔
علاوہ ازیں بڑی شخصیات کے علاوہ پولیس نے بھیڑ میں شامل 5،6ہزار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ سی او اگلاس محسن خان نے گونڈہ میں جینت چودھری سمیت تین نامزد آر ایل ڈی لیڈروں و نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی تصدیق کی ہے۔
ملحوظ رہے کہ تین زرعی قوانین کی مخالفت میں گونڈا علاقے کے مروار قصبے میں منگل کو منعقد کسان مہا پنچایت میں آر ایل ڈی کے قومی صدر نائب وزیر اعلی جینت چودھری نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے اپیل کیا تھا کہ وہ لکشمن ریکھا کھینچ لیں اوراپنے و پرائے کی تمیز کو سمجھیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS