دہلی کے لوگوں کی مدد کے لئے آگے آئے اکشے کمار

0

ممبئی: (یواین آئی) اداکار اکشے کمار کورونا وبا کے وقت دہلی کے لوگوں کی مدد کےلئے آگے آئے ہیں۔
کورونا کی وبا کی وجہ سے ملک اس وقت مشکل وقت سے جوجھ رہا ہے۔ ملک کے دارالحکومت دہلی میں بھی برا حال ہے۔ اکشے کمار دہلی کے لوگوں کی مدد کےلئے آگے آئے ہیں۔ انہوں نے مشرقی دہلی کے رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر کی تنظیم کو ایک کروڑ روپے کی مدد رقم دی ہے۔ گوتم گمبھیر کورونا انفیکن لوگوں کو فیبفلیو دوا مفت نے بھی ان کی مدد کےلئے ہاتھ بڑھایا ہے۔ گوتم گمبھیر نے اکشے کمار کو شکریہ ادا کیا ہے۔


گوتم گمبھیر نے ٹویٹ کیا ،’’اس وقت میں ہر مدد امید کی ایک کرن ہے۔ گوتم گمبھیر فاؤنڈیشن کےلئے ایک کروڑ روپے کی مدد رقم دینے کےلئے شکریہ اکشے کمار۔اس سے ضرورت مندوں کےلئے کھانا،آکسیجن اور دوائیوں کا انتظام کیا جائےگا۔‘‘اکشے کمار نے بھی گوتم کے ٹویٹ کا رپلائی کیا ہے۔ انہوں نے لکھا،’’یہ سچ میں بہت مشکل وقت ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ میں مدد کر سکتا ہوں۔امید ہے کہ ہم جلد ہی اس وقت سے باہر آئیں گے۔ محفوظ رہئے۔‘‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS