آکسیجن کی ڈھلائی کرنے والے جہازٹیکس سے استثنا

0

نئی دہلی: (یواین آئی) مرکزی حکومت نے ملک میں کورونا مریضوں کے لئے آکسیجن کی کمی کے پیش نظر تمام سرکردہ بندرگاہوں پر ان کی ڈھلائی کرنے والے تمام جہازوں کو ٹیکس سے مستثنیٰ کردیا ہے۔


جہاز رانی اور آبی گزرگاہ کے وزیر منسسکھ لال مانڈویہ نے اتوار کے روز ٹویٹ کیا کہ تمام بڑی بندرگاہوں پر آکسیجن اور اس سے متعلق سازو سامان کی نقل و حمل کو ڈیوٹی سے مستثنیٰ کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بندرگاہ انتظامیہ سے آکسیجن کی نقل و حمل اور اس سے وابستہ تمام سازو سامان کو ترجیح دینے کے لئے بھی کہا گیا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد میں آکسیجن کی زبردست قلت کے پیش نظر حکومت نے اس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ وزارت جہازرانی نے بھی اسی صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS