دہلی این سی آر میں فضائی آلودگی خطرناک سطح پر

0

نئی دہلی، (یو این آئی) : دارالحکومت دہلی اور قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) میں منگل کو فضائی آلودگی کی سطح انتہائی خراب ریکارڈ کی گئی۔ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے مطابق، آج صبح 8.30بجے دہلی میں فضائی آلودگی کی صورتحال انتہائی سنگین رہی۔ کئی علاقوں میں ہوا کے معیار کی سطح 400ریکارڈ کی گئی۔ وہیں نریلا میں اے کیو آئی 571کی خطرناک سطح ریکارڈ کی گئی ہے ۔ آئی ٹی او پر اے کیو آئی 441، راج پتھ پر 417اور مندر مارگ میں 352تھا۔ دریں اثنا، فصل کی کٹائی کے بعد پرالی جلانے کے معاملات میں اضافہ فضائی آلودگی کی سطح کو بڑھا سکتا ہے ۔آلودگی کی سطح بڑھنے سے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ دہلی اور این سی آر میں تین دنوں سے اسموگ اور دھند کی ایک تہہ نظر آرہی ہے اور فی الحال راحت کی کوئی امید نظر نہیں آرہی ہے ۔