ہندوستان کا اپنا ڈیجیٹل روپیہ آ گیا

0

نئی دہلی، (ایجنسیاں) ریزرو بینک آف انڈیا نے منگل یکم نومبر سے ڈیجیٹل کرنسی یعنی ہندوستانی روپیہ شروع کیا ہے۔ ڈیجیٹل روپیہ اب اپنے پہلے پائلٹ ٹیسٹ پروگرام کے ذریعے بڑے پیمانے پر استعمال کیا جائے گا۔ اس کے لیے ریزرو بینک نے اس پائلٹ پروجیکٹ کے تحت9 بینکوں – اسٹیٹ بینک آف انڈیا، بینک آف بڑودہ، یونین بینک آف انڈیا، ایچ ڈی ایف سی بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک، کوٹک مہندرا بینک، یس بینک، آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک اور ایچ ایس بی سی کو شامل کیا ہے۔ ڈیجیٹل روپیہ، لوگوں کا نقد پر انحصار اب کم ہو جائے گا اور ایک طرح سے یہ ہول سیل لین دین کےلئے بھی ایک اچھا آپشن ثابت ہوگا۔ اب تک لین دین کرنسی، روپیہ یا چیک یا کسی بھی بینکنگ سسٹم کے ذریعے ہوتا ہے۔ لیکن ڈیجیٹل نوٹوں میں ہارڈ کرنسی کی ضرورت نہیں ہوگی۔ آپ والیٹ ٹو والیٹ ٹرانزیکشن کر سکیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS