كانگریس وركنگ كمیٹی كی هوئی میٹنگ، شیوسینا كے ساته حكومت سازی پر كانگریس تذبذب كا شكار

0

نئی دهلی:كانگریس كی عبوری صدر سونیاگاندهی كی رهائش پر آج صبح كو كانگریس وركنگ كمیٹی كی میٹنگ منعقد هوئی۔ مهاراشٹر میں حكومت سازی كے تعلق سے اس میٹنگ كا انعقاد كیا گیا۔
واضح رهے كه كانگریس اور این سی پی نے دعویٰ كیا هے كه مهاراشٹر میں شیوسینا كے ساته متحده حكومت تشكیل پائے گی۔
حالاں كه كانگریس اب تك شیو سینا كے ساته اتحاد كرنے میں تذبذب كا شكار هے۔كانگریس وركنگ كمیٹی كی میٹنگ كے بعد كانگریس لیڈر كے سی وینو گوپال نے كها هے كه اس معاملے پر كل تك فیصله لیا جائے گا۔
اس لیے قیاس آرائی كی جارهی هے كه این سی پی، كانگریس اور شیو سینا اتحاد پر حتمی فیصله جمعه تك هوجائے گا۔
حكومت سازی كے مختلف پهلوؤں پر میٹنگ میں غور وخوض كیا گیا هے۔
دوسری جانب شیو سینا كے سنجے راؤت پهلے هی كهه چكے هیں كه حكومت بنانے كے لیے مختلف مراحل پر كام شروع كردیا گیا هے اور یه یكم دسمبر سے پهلے مكمل كرلیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS