بی ایچ یو کے چانسلر نے کہا،مہامنا بھی کرتے تقرری کی حمایت

0

بنارس ہندو یونیورسٹی کے محکمہ سنسکرت میں اسسٹنٹ پروفیسر فیروز خان کی تقرری نے ہنگامہ کیا ہوا ہے۔ پروفیسر فیروز کی تقرری کے خلاف یونیورسٹی کے طلبا احتجاج کر رہے ہیں۔ اس کی مزمت کرتے ہوئے  بی ایچ یو کے چانسلر جسٹس گردھاری مالویہ نے کہا کہ طلبا کا یہ اقدام غلط ہے۔انہوں نے کہا مہامنا بی ایچ یو کے بانی مدن موہن مالویہ کا ایک وسیع نظریہ تھا۔ اگر وہ زندہ ہوتے تو یقینا اس تقرری کی حمایت کرتے۔
اسی کے ساتھ بی ایچ یو فیروز خان کی تقرری کا فیصلہ واپس نہیں لے گی۔ چیف پراکٹر او پی رائے نے کہا کہ یونیورسٹی نے قواعد پر عمل کیا۔ فیصلہ واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔جو طلبا نے کیا ان کا حق ہے کہ وہ کریں ۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS