افغانستان کےبلخ میں دہشت گردانہ حملہ، 8پولیس اہلکار ہلاک

    0

    کابل:افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ میں طالبان کا حملہ ہوا ہے، جس میں 8 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے اور 3 دیگر زخمی ہوگئے۔
    پولیس کے سربراہ اجمل فائز نے آج بتایا کہ طالبان کے ایک گروپ نے گزشتہ رات مزار شریف میں شبرگان قومی شاہراہ پر واقع پولیس کی تلاشی چوکی پر حملہ کردیا ۔
    اطلاعات کے  مطابق مقامی افسران کے حوالے سےبتایا کہ  طالبان نے جس وقت تلاشی مرکز پر حملہ کیااس وقت وہاں 14 پولس اہلکار موجودتھے۔
    طالبان نے ابھی تک اس واقعہ پر کسی طرح کی رائے زنی کا اظہار نہیں کیا ہے۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS