مانو :پروفیشنل و ریسرچ پروگرامس میں داخلے جاری

0
Image: ndtv.com

انٹرنس کے ذریعے داخلے کی 9 اگست آخری تاریخ۔ بی ایڈ، بی ٹیک ، پالی ٹیکنیک کورسز دستیاب
حیدرآباد، 4اگست (یو این آئی) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2021-22 کے ریگولر کورسز میں آن لائن داخلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹرنس کی بنیاد پر اردو میڈیم سے بی ٹیک، بی ایڈ، ایم بی اے اور پالی ٹیکنیک جیسے پیشہ ورانہ کورسز کے علاوہ مختلف مضامین میں پی ایچ ڈی میں داخلوں کی توسیع شدہ آخری تاریخ 9اگست 2021 ہے۔ یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر آن لائن فارم اور ای پراسپکٹس دستیاب ہیں۔
پروفیسر ایم ونجا ، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کے بموجب، انٹرنس کی بنیاد پر داخلے کے کورسز میں 10 تا 12 اگست فارم کو ایڈٹ کرنے کی سہولت رہے گی۔ 18 اگست کو ایڈمٹ کارڈ جاری کیا جائے گا۔ یونیورسٹی میں بی ٹیک اور ایم ٹیک کورسز میں کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی دستیاب ہے۔ پالی ٹیکنیک ڈپلوما انجینئرنگ میں سیول انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، الکٹرانک اینڈ کمیونکیشن ، انفارمیشن ٹکنالوجی اور الکٹریکل و الیکٹرانکس انجینئرنگ ٹریڈس شامل ہیں۔
بی ایڈ کورس حیدرآباد کے علاوہ بھوپال، دربھنگہ، سری نگر، آسنسول، اورنگ آباد، سنبھل، نوح، بیدر میں واقع مانو کے کالجس آف ٹیچر ایجوکیشن میں بھی دستیاب ہے۔ جبکہ کورسز ایم ایڈ و پی ایچ ڈی (تعلیم) حیدرآباد، بھوپال، دربھنگہ میں فراہم کیے جارہے ہیں۔ مانو کے حیدرآباد کے علاوہ دربھنگہ، بنگلور، کٹک اور کڑپہ میں بھی پالی ٹیکنیک کالجس ہیں۔
مزید تفصیلات کے لیے نظامت داخلہ کو [email protected] پر ای میل کیا جاسکتا ہے یا موبائل نمبرات 9523558551, 9866802414, 6302738370 اور 9849847434 سے بھی رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔
میرٹ کی اساس پر داخلے کے کورسز میں آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2021ءہے۔ ویب سائٹ سے مزید معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS