بی ایس پی تنہا لڑے گی اسمبلی انتخابات:مشرا

0

بریلی:(یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی اترپردیش میں تنہا الیکشن لڑے گی اور کسی بھی پارٹی سے ان کا تحاد نہیں ہوگا۔ اگر بی ایس پی کسی سے اتحاد کرے گی تو وہ عوام کے ساتھ ہوگا۔مسٹر مشرا نے بریلی میں برہمن سمیلن کے بعد میڈیا نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی اسمبلی انتخابات میں تنہا اپنے دم پر الیکشن لڑے گی اور کسی بھی پارتی سے اتحاد نہیں کرے گی۔ تیسرے مورچے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ الیکشن کے وقت مورچے بنتے رہتے ہیں۔ بی ایس پی کے ساتھ پورا سماج جڑگیا ہے تو تیسرا مورچہ خود ہی بن جائے گا۔خوشی دوبے کے معاملے میں مشترا نے کہا کہ خوشی کے ساتھ سخت ناانصافی ہوئی ہے۔ بی ایس پی جو کرسکتی ہے وہ کرے گی۔ ستیش مشرا نے زرعی قوانین پر بھی حکومت کو گھیرا اور کہا کہ حکومت قانون کو کسانوں کے حق میں بتا رہی ہے وہیں کسان اسے منع کررہے ہیں۔ ایسے میں بی ایس پی نے پارلیمنٹ میں سوال اٹھایا تھا کہ حکومت ان قوانین کو کیوں اٹھارہی ہے۔
بی ایس پی جنرل سکریٹری نے کہا کہ حکومت کی نیت اور سوچ میں فرق ہے۔ سرمایہ کاروں نے ملک کو خرید لیا ہے۔ اس کا دباو بھی حکومت پر ہے۔ سرکاری نوکریاں ختم ہورہی ہیں۔ حکومت نے ریلوے، بینک ہوئی جہاز،انشورنس کمپنیوں کو فروخت کرنا شروع کردیا ہے۔ حکومت دو کروڑ نوکری دینے کی بات کہتی تھی وہ بھی پورا نہیں کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS