رقم مختص ہونے کے بعد کام شروع نہ کرنے والے پنچایت سکریٹریوں کے خلاف ہوگی کارروائی

    0

    دتیہ: مدھیہ پردیش کے دتیہ میں ضلع کلیکٹر نے کہا ہے کہ ضلع کی سبھی جنپد پنچایتوں میں رقم مختص ہونے کے بعد کام شروع نہ کرنے والے پنچایت سکریٹریوں کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔
    کلیکٹر سنجے کمار نے ترقی اور تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیتےہوئے ضلع کے سبھی جنپد پنچایتوں کے چیف ایگزیکیوٹو افسروں کو ہدایت دی ہے ک ایسے پنچایت سکریٹری جن کے ذریعہ رقم مختص کرنے کے بعد بھی تعمیراتی کام شروع اور مکمل نہیں کئےگئے ہیں،ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
    انہوں نے منظورہ شدہ تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیتےہوئے انجینئروں کو ہدایت دی ہے کہ جو کام پورے ہوچکے ہیں انہیں جلد ہی سرٹیفکیٹ جاری کرین۔ ایسے کام جو ترقی پر ہیں ،انہیں معیاری طریقے سے جلد پورا کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی لاپرواہی اور معیار میں کمی برداشت نہیں کی جائے گی اور معیار کے مطابق کام نہ ہونے پر متعلقہ کے خلاف کارروائی بھی کی جائےگی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS