ایم پی کے بڑوانی میں حادثہ، 2افراد کی موت،4زخمی

0

مدھیہ پردیش  کےبڑوانی ضلع  کے انجڑ تھانہ علاقے میں ایک کار کے کھائی میں گرگئی۔ پولیس ذرائع  کے مطابق بیتی رات اس حادثے میں تاجر سمت مودی اور مزدور گنیش کی موت ہوگئی اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔ سمت اپنی دکان کے ملازمین اور مزدوروں کو کار سے ان کے گھر چھوڑنے  جارہے تھے۔ اسی دوران اچانک گرام منڈواڈا کے نزدیک توازن بگڑنے سے کار پلٹ کر دو سو فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔ زخمیوں کو بڑوانی  میں واقع  پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS