میری کوم اور نکہت کے درمیان ہو گا زبردست مقابلہ

0

نئی دہلی: چھ بار عالمی کی چمپئن ایم سی میری کوم اور ان کی حریف نکہت زرین کے درمیان ہفتہ کو یہاں اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں اولمپک کوالیفائر کے ٹرائل کے 51 کلوگرام کلاس میں زبردست مقابلہ ہو گا ۔میری کوم اور نکہت نے اگلے سال فروری میں چین میں ہونے والے باکسنگ کے پہلے اولمپک کوالیفائر کے لئے جمعہ کو یہاں ہوئے ٹرائیلز میں اپنے اپنے مقابلے جیتے جس کے بعد یہ دونوں باکسر ابھی ہفتہ کو اہم میچ میں آمنے سامنے ہوں گی اور فاتح کو کوالیفائر میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔آج پانچ وزن زمروں کے پہلے رائونڈ کے مقابلے ہوئے اور ان مقابلوں کی فاتح باکسر کل آمنے سامنے ہوں گی۔ میری کوم نے خواتین کے 51 کلوگرام وزن کے زمرے میں قومی چمپئن شپ کی چاندی کا تمغہ فاتح ریتو گریوال کو یک طرفہ انداز میں 0-10 سے پیٹ دیا جبکہ نکہت نے قومی چمپئن شپ کی طلائی فاتح جیوتی گلیا کو  0-10 سے شکست دی۔
میری کوم اور نکہت کی جیت کے بعد ان دونوں باکسر کے درمیان مقابلے کا انتظار سال کے آخر میں مکمل ہونے جا رہا ہے ۔ میری کوم نے اس سال عالمی چمپئن شپ سے پہلے یہ کہتے ہوئے ٹرائیل دینے سے انکار کر دیا تھا کہ منتخب ہونے کے لئے ان کی کارکردگی ہی کافی ہے ۔ میری کوم نے عالمی چمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔میری کوم نے دہلی میں بگ بائٹ باکسنگ لیگ کے دوران پیٹھ میں درد کا حوالہ دیتے ہوئے خود کو ہٹا لیا تھا جس سے ان کا نکہت کے ساتھ میچ ہی نہیں ہو پایا تھا۔ گزشتہ چند دنوں میں اس بات کو لے کر کافی بحث چل رہی تھی کہ کیا ان دونوں باکسر کا ٹرائیلز ہو پائے گا لیکن اب یہ ٹرائیل ہونے جا رہا ہے ۔ہندستانی باکسنگ فیڈریشن  کی سلیکشن کمیٹی نے حال ہی میں اپنی میٹنگ میں خواتین کے پانچ اور مردوں کے چھ وزن زمروں کے لئے چار چار ناموں کو منتخب کیا گیا تھا۔ بی ایف آئی نے حال ہی میں ایک بیان جاری کر واضح کیا تھا کہ اس سال پانچ ستمبر کو سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں اولمپک کوالیفائنگ کو لے کر جو معیار طے کئے گئے تھے وہ اس پر قائم ہے ۔ بی ایف آئی نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ٹرائیلز کے لیے جو ضروری معیار رکھے گئے ہیں اس میں عالمی چمپئن شپ میں شرکت، قومی چمپئن شپ کے سونے اور چاندی فاتح شامل ہوں گے جبکہ ایک مکے باز کوچز اور سلیکشن کمیٹی کی طرف سے منتخب کیا جائے گا۔نکہت عالمی چمپئن شپ میں حصہ نہیں لے پائی تھیں کیونکہ ان کے وزن کی کلاس میں میری کوم اتری تھیں۔ 51 کلوگرام وزن کی کلاس کی درجہ بندی میں میری کوم پہلے اور نکہت دوسرے نمبر پر ہیں۔ سلیکشن کمیٹی نے 51 کلوگرام کلاس میں چوتھے باکسر کے طور پر نکہت کو منتخب کیا تھا۔ میری کوم اور نکہت نے ٹرائل کے پہلے رائونڈ میں اپنے اپنے مقابلے جیت لئے اور اب ان کے درمیان مہا مقابلہ ہو گا جس سے فاتح کو اولمپک کوالیفائر میں اترنے کا موقع ملے گا۔57 کلوگرام کلاس میں ساکشی اور سونیا لاتھر کا مقابلہ ہوگا۔ ساکشی نے منیشا کو 7-3 سے اور سونیا لاتھر نے سونیا چہل کو 3-7 سے شکست دی ہے ۔ 60 کلوگرام میں سمرنجیت کور اور ایل سریتا دیوی کا مقابلہ ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS