شبانہ اعظمی سڑک حادثہ میں زخمی

0

معروف اداکارہ شبانہ اعظمی سڑک حادثے میں زخمی ہو گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ممبئی پونہ ایکسپریس وے پر حادثہ ہوا ہے۔ پولیس کے حوالے سے یہ خبر نیوز اجینسی اے این آئی نے یہ خبر جاری کی ہے۔حادثہ میں شبانہ اعظمی کافی زخمی بتائی جارہی ہیں،انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق شبانہ اعظمی کی کار ایک ٹرک سے جاکر ٹکرا گئی جس کی وجہ سے شبانہ اعظمی اوران کا ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں ۔ نیوز اجینسی کے مطابق اس ہی کار میں جاوید اختر بھی موجود تھے جب کہ وہ محفوظ بتائے جا رہے ہیں ۔ رائے گڑھ کے پولیس افسر انل پراسکر نے بتایا کہ حادثہ ممبئی سے 60 کلو میٹر کے فاصلے پر کھالاپور میں ہو اہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS