سکھوں کا ٹکٹ کاٹا جانا برداشت نہیں کیا جا سکتا

0

نئی دہلی:  دہلی اسمبلی انتخابات کے مد نظر عام آدمی پارٹی نے اپنے تمام امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ لیکن سکھ برادری میں سکھ امیدواروں کا ٹکٹ کاٹے جانے سے کافی ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔ دہلی سکھ گردوارا انتطامیہ کمیٹی کے رکن ہرجیت سنگھ پپا اور اوکار سنگھ راجا نے اس پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کجریوال نے سکھوں سے ہمیشہ ہی تعصب برتا ہے۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ دو سکھ اراکین اسمبلی کے ٹکٹ کاٹ دئے ہیں۔کجریوال کی پارٹی اگر حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی تھی تو اس کی واحد وجہ یہ تھی کہ سکھوں نے یکطرفہ ووٹ دیا تھا۔ اور 4 سکھ امیدواروں نے کامیابی بھی حاصل کی تھی۔ لیکن کسی کو بھی وزارت نہیں دی گئی۔ انہوں نے ایک اور سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کجریوال حکومت سکھوں کے ساتھ سوتیلا رویہ رکھتی ہے۔ کانگریس اور بی جے پی حکومت میں ہر وزیر کے ساتھ پنجابی زبان جاننے والا ہوا کرتا تھا۔ لیکن کجریوال نے نہیں رکھا۔ سکھوں کا اس طریقے سے ٹکٹ کاٹا جانا قطعی برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS