نئی دہلی : ( یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وبا کا پھیلنا بدستور جاری ہےاورگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں تقریبا 1.62 لاکھ نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔
منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 1،61،736 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 36 لاکھ 89 ہزار 453 ہوگئی ۔ اسی عرصے کے دوران 97،168 مریضوں کے صحت مند ہونے سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 1،22،53،697 ہوچکی ہے۔ ایکٹیو کیسزکی تعداد 12،64،698 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں مزید 879 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1،71،058 ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 89.51 فیصد ، ایکٹیو کیسزکی شرح 9.24 فیصد ، جبکہ اموات کی شرح 1.25 فیصد ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کے معاملہ میں ملک میں ریاست مہاراشٹرمیں کیسز گھٹنے کے باوجود اب بھی سرفہرست ہے ۔ اس ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسزکی تعداد 819 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 5،66،278 رہ گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ریاست میں 52312 مزید مریض صحت مند ہوئے جس سے ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2834473 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 258 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 58245 ہوچکی ہے۔
ریاست چھتیس گڑھ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں ایکٹیو کیسز 8579 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 98،856 ہو چکی ہے۔ ریاست میں 3،52،986 افراد کورونا شفایاب جبکہ ہلاکتوں کی تعداد132سے بڑھ کر مجموعی تعداد 5031 ہوگئی ہے ۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اسی عرصے کے دوران سب سے زیادہ 10،335 ایکٹیو کیسز بڑھ کر مجموعی تعداد 81576 ہو چکی ہے۔ اس وبا کی وجہ سے ابتک 9224 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک 614819 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز3754 سے بڑھ کرمجموعی تعداد 38095 ہو چکی ہے۔ اب تک 11،355 افراد اس وبا سے ہلاک جبکہ 687238 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔
ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کےایکٹیو کیسز کی تعداد 6760 سے بڑھ مجموعی تعداد 76004 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 12941اوراب تک 985924 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
ریاست کیرالہ میں اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 3207 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 47914 ہوگئی اوراب تک کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 2474 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 11 لاکھ 20 ہزار 174 ہوگئی ہے جبکہ 11 مزید مریضوں کی
موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی 4794 ہوگئی ہے۔
ریاست پنجاب میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 27866 ہوگئی ہے اور جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد 240798 ہوگئی ہے۔ اب تک اس ریاست میں 7559 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 46308 ہوچکی ہے اور اب تک 12927 افراد ہلاک جبکہ 880910 مریضوں نے جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کی ہے۔ ریاست مدھیہ پردیش میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 38651 ہوچکی ہے اور اب تک 301762 افراد صحت مند جبکہ 4221 افراد اس موذی وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست گجرات میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 30680 ہوگئی ہے اور اب تک 4855 افراد لقمہ اجل جبکہ ریاست میں 317981 مریض مہلک وبا سے شفایاب ہوئےہیں۔ ریاست ہریانہ میں اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسزکی تعداد 1506 سے بڑھ مجموعی تعداد22487 ہوگئی ہے۔ اس وبا کی وجہ سے اب تک 3282 افراد ہلاک جبکہ اب تک 294930 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز بڑھ کر 26531 ہوچکے ہیں اور اس جان لیواوبا سے اب تک 10414 افراد ہلاک اور 582462 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر مجموعی تعداد 24131 ہوچکی ہے جبکہ 1772 افراد لقمہ اجل اور اب تک 306678 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 23115 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں کورونا وائرس کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 898238 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 7311 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ریاست بہارمیں ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کرمجموعی تعداد 17053 ہو گئی ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس سے 1616 افراد کی موت جبکہ 267559 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
ملک میں ابھی تک جان لیوااورمہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19‘ سے راجستھان میں 2951 ، جموں و کشمیر میں 2034 ، اوڈیشہ میں 1928 ، اتراکھنڈ میں 1767 ، آسام میں 1117، جھارکھنڈ میں 1232 ، ہماچل پردیش میں 1124 ، گوا میں 850 ، پڈوچیری میں 693 ، تری پورہ میں 394 ، منی پور میں 376 ، چنڈی گڑھ میں 400 ، میگھالیہ میں 151 ، سکم میں 136 ، لداخ میں 131 ، ناگالینڈ میں 93 ، انڈمان نکوبار میں 62، اروناچل پردیش میں 56 ، میزورم میں 12 ، دادر نگر حویلی اوردمن دیو میں دو اور لکشدیپ میں ایک مریض کی موت ہوچکی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS