لندن: (یواین آئی) برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ اس سال بھی کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے قوانین پر عمل کرنا ہوگا۔
برطانیہ اور آسٹریا میں روزوں سے متعلق مسلم برادری منقسم ہے، کچھ منگل (آج) اور کچھ بدھ کو پہلا روزہ رکھیں گے ۔
اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات، مصر، لبنان، انڈو نیشیا، بیلجیئم اور فرانس میں بھی آج پہلا روزہ ہے۔
سعودی عرب میں آج پہلا روزہ ہے۔ حرم شریف اور مسجد نبوی میں پہلی تراویح ہوئی اور 10 رکعت ادا کی گئیں۔
ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے نمازیوں نے محدودتعداد میں نماز و تراویح میں شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS