مرکزی ملازمین کے لئے آروگیہ سیتو ایپ لازمی

0

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے کورونا وبا سے نمٹنے کے اقدامات کے تحت اپنے تمام ملازمین کو اپنے فون میں آروگیہ سیتو ایپ فوری طورپر ڈاون لوڈ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
شکایت اور پنشن امور کی مرکزی وزارت نے آج ایک ہدایت جاری کرکے کہا کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کی سائکل کو توڑنے کے لئے اس کے دفاتر میں کام کرنے والے تمام حکام اور ملازمین، جن میں کانٹریکٹ ملازم بھی شامل ہیں، کو آروگیہ سیتو ایپ فوری طور پر اپنے فون میں ڈاون لوڈ کرنی ہوگی۔
حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قدم تمام ملازمین کی حفاظت کو مدنظر رکھ کر اٹھایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS