زرعی قوانین کی مخالفت میں ٹریکٹر پریڈ کی حمایت میں عام آدمی پارٹی نے موٹر سائیکل ریلی نکالی

0

جالندھر: عام آدمی پارٹی نے تینوں زرعی قوانین کی مخالفت میں کسان ٹریکٹر پریڈ کی حمایت میں ہفتے کے روز موٹر سائیکل ریلی نکالی۔ 
عام آدمی پارٹی کے ضلع صدر شہر راجوِندر کور اور ضلع صدر دیہات پرنسپل پریم کمار کی قیادت پارٹی کے ماڈل ٹاؤن دفتر سے شروع ہو کر یہ ریلی شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے واپس پارٹی دفتر پرختم ہوئی۔ 
اس موقع پر راجوندر کور اور پریم کمار نے کہا کہ اس ریلی کا مقصد کسانوں کی کسان ٹریکٹر پریڈ میں زیادہ سے زیادہ لوگ شامل ہوں۔ ملک کی آزادی کے بعد پہلی بار ایسی پریڈ ہوگی جہاں ایک طرف دہلی کے اندر ملک کے جوان پریڈ کریں گے اور دوسری جانب دہلی کے باہری سڑکوں پر اپنے ٹریکٹر کے ساتھ ملک کے کسان ٹریکٹر پریڈ کریں گے۔ گذشتہ کئی ماہ سے ملک کے کسان زرعی قوانین کی مخالفت کر رہے ہیں لیکن مودی حکومت ان کے مطالبات کے بجائے کسانوں کو پاکستان اور چین کے ایجنٹ، غدار اور خالصتانی کہہ کر کسان تحریک کو بدنام کرنے کی کوشش میں لگی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کو ان قوانین کو فوراً واپس لینا چاہیے۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS