صوبہ جموں کے ضلع پونچھ میں جنگجوؤں کی کمیں گاہ تباہ

    0

    جموں:  جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے جنگجوؤں کی ایک کمیں گاہ کا پردہ چاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
    سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک ڈپٹی کمانڈنٹ کی قیادت میں فوج کی آر آے،پولیس کی ایس او جی اور بی ایس ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے ہفتے کو پونچھ کے منڈی علاقے کے ہاری گڈا گاؤں کے نزدیک جنگلات کا آپریشن شروع کردیا۔
    انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران جنگجوؤں کی ایک کمیں گاہ کا پردہ چاک کیا گیا اور کچھ اسلحہ و گولہ باردو برآمد کیا گیا۔
    برآمد شدہ اسلحہ میں 1 اے کے47  رائفل، 3 میگزین، 82 راؤنڈس،3چینی ساخت کے پستول،ان کے 5 میگزین،4 ہینڈ گرینینڈ اور ایک یو بی جی ایل گرینیڈ شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS