باراتیوں سے بھری بس کھائی میں گری،32افراد کی موت

0

پوڑی گڑھوال/دہرا دون (یو این آئی)
اتراکھنڈ کے پوڑی گڑھوال ضلع میں باراتیوں سے بھری بس گہری کھائی میں گرنے کے بعد بدھ کی شام دیر گئے شروع کی گئی امدادی کارروائی مکمل ہو گئی۔ اس اندوہناک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 32 ہو گئی ہے ، جب کہ کل 18 باراتی زخمی ہیں۔زخمیوں کو علاج کے لیے مختلف اسپتالوں میں بھیج دیا گیا ہے ۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کے ترجمان ونیت کمار نے آج شام یواین آئی کو یہ اطلاع دی۔ایس ڈی آر ایف اور پولیس کو منگل کی شام 7 بجے کے قریب پیش آنے والے حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد راحت کا کام مناسب طریقے سے شروع کیا گیا۔ قبل ازیں مقامی گا¶ں والوں نے اندھیرے میں موبائل فون کی روشنیوں میں تقریباً تین سو فٹ گہری کھائی میں اتر کر امدادی کام شروع کیا۔وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے دہرادون میں ریاستی ڈیزاسٹر کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا اور پوڑی کے انتظامی افسران نے جائے واقع کا دورہ کرکے بچا¶ کاموں کی نگرانی شروع کر دی تھی۔
وزیر اعلیٰ آج ہریدوار کے رکن پارلیمنٹ رمیش پوکھریال نشنک کے ساتھ جائے واقع پر پہنچے اور بچا¶ کے کام کا معائنہ کیا۔ گا¶ں والوں، ایس ڈی آر ایف اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے رات بھر بچا¶ کا کام آج شام ختم ہو گیا۔واضح رہے کہ ہریدوار کے شیام پور علاقے کے گا¶ں لالڈھنگ میں واقع شیو مندر کے پاس رہنے والے سندیپ کے بیٹے سوا نند رام کی بارات منگل کی دوپہر ایک بجے پوڑی ضلع کے کنڈا گا¶ں کے لیے گھر سے نکلی تھی۔ باراتی بس میں سوار تھے، جب کہ دولہا سندیپ کار سے گیا تھا۔ بارات کی بس کو پوڑی کے برکھل سمدی بند کے قریب حادثہ پیش آیا۔ بس میں کل 50 باراتی سوار تھے ۔اس حادثے پر صدر دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔ ایک ٹویٹ میں محترمہ مرمو نے لکھاکہ اتراکھنڈ کے پوڑی گڑھوال میں بس کے گہری کھائی میں گرنے کے بعد بہت سی ہلاکتوں کے حادثے سے دکھی ہوں۔ اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے میری گہری تعزیت ہے ۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاگو ہوں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS