کیمسٹری کا نوبل انعام 3 سائنسدانوں کو دیا گیا

0

اسٹاک ہوم (یو این آئی)
امریکہ کے کیرولین آر برٹوزی اور کے بیری شارپلس اور ڈنمارک کے مورٹن میڈل نے مشترکہ طور پر کلک کیمسٹری اور بائیو آرتھوگونل کیمسٹری کی ترقی کے لیے کیمسٹری میں 2022 کا نوبل انعام جیتا ہے ۔ رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے بدھ کو اس کا اعلان کیا۔اکیڈمی نے ایک بیان میں کہا کہ شارپ لیس اور میلڈل نے کلک کیمسٹری کی شکل میں کیمسٹری کی ایک فعال شکل کی بنیاد رکھی ہے ، جس میں مالیکیولر کنفرمیشنل سیگمنٹس تیزی سے اور م¶ثر طریقے سے آپس میں جڑ جاتے ہیں۔دوسری طرف محترمہ برٹوزی نے کیمسٹری کو ایک نئی جہت پر لے جاتے ہوئے جانداروں میں اس کا استعمال شروع کر دیا ہے ۔نوبل کمیٹی برائے کیمسٹری کے چیئرمین جوہان ایکوسٹ نے کہاکہ “کیمسٹری میں اس سال کا انعام آسان اور سادہ چیزوں کے ساتھ کام کرنے کے بجائے پیچیدہ معاملوں سے متعلق ہے ۔ سیدھا راستہ اختیار کرکے فنکشنل مالیکیول بھی بن سکتے ہیں۔ مسٹر برٹوزی نے آن سائٹ ٹیلی فون انٹرویو میں اپنے جذبے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ”میں بمشکل سانس لے پارہی ہوں! میں حیران ہوں، یہ کہنا کم بیانی ہوگی۔اس سال کی انعامی رقم ایک کروڑ سویڈش کرونر ہے ، جو تینوں انعام یافتگان کے درمیان برابر تقسیم کی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS