محمد زبیر اور پرتیک سنہا نوبل امن انعام کے دعویدار: ٹائمز کی رپورٹ

0

نئی دہلی (ایجنسیاں): سال 2022 کے نوبل امن انعام کا اعلان اوسلو میں 7 اکتوبر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے کیا جائے گا۔ ہندوستان فیکٹ چیکر محمد زبیر اور پرتیک سنہا سال 2022 میں نوبل امن انعام جیتنے کے لےے نامزد ہوئے لوگوں میں سے ایک ہیں۔ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آلٹ نیوز کے بانی پرتیک سنہا اور محمد زبیر امن کے لےے دےے جانے والے نوبل ایوارڈ کے لےے نامزد ہوئے لوگوں میں شامل ہیں۔ یہ نامزدگی ناروے کی پارلیمنٹ اور اوسلو کے پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (پی آر آئی او) کرتے ہیں۔ زبیر کو اسی سال جون میں سال 2018 کے ایک ٹوئٹ کے لےے گرفتار کیاگیا تھا۔ دہلی پولیس کی ایف آئی آر کے مطابق یہ ٹوئٹ بے حد اشتعال انگیز اور 2 مذاہب کے درمیان نفرت پھیلانے والا تھا، لیکن زبیر کی گرفتاری کی دنیا بھر میں مذمت کی گئی تھی، اس کے بعد صحافیوں کے دفاع کے لےے تشکیل دی گئی ایک غیر سرکاری کمیٹی نے کہا تھا کہ یہ ہندوستان میں پریس کی آزادی کے لےے ایک نئی گراوٹ ہے، جہاں حکومت فرقہ وارانہ معاملوں پر رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کے لےے مخالف اور غیر محفوظ ماحول بنا رہی ہے۔ زبیر ایک ماہ بعد تہاڑ جیل سے لوٹے تھے۔ انہیں سپریم کورٹ نے ضمانت دی تھی۔ سال 2022 کے لےے امن کے نوبل انعام کی دوڑ میں 343 امیدوار ہیں، ان میں 251 افراد اور 92 ادارے ہیں۔ تاہم نوبل ایوارڈ کمیٹی نامزد لوگوں کا نام ظاہر نہیں کرتی ہے اور نہ ہی میڈیا اور نہ ہی امیدواروں کو اس کا علم ہوتا ہے، لیکن رائٹرز کے ایک سروے نے پتہ لگایا ہے کہ بیلاروس کی اپوزیشن لیڈر سویتلانا، براڈ کاسٹر ڈیوڈ ایٹن برگ، کلائمیٹ ایکٹوسٹ گریٹا تھن برگ، پوپ فرانسس، تووالو کے وزیر خارجہ سائمن کوفے اور میانمار کی نیشنل یونٹی سرکار کو ناروے کے ممبران پارلیمنٹ نے منتخب کیا ہے۔ نوبل انعام کمیٹی کے امن ایوارڈ کے ضابطوں کے مطابق کسی ایوارڈ کے ملنے کے 50 سال پورے ہونے تک نہ تو امیدواروں کی نامزدگی اور نہ ہی نامزدگی کرنے والوں کے نام عام ہونے چاہئیں، لیکن رپورٹ کے مطابق مسٹر سنہا اور زبیر کے علاوہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی،اقوام متحدہ کی رفیوجی ایجنسی، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کو بھی امن ایوارڈ کے لےے نامزد کیاگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS