نئی دہلی:مدر ڈیری نے ایک ماہ بعد پھر دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ کمپنی نے ایک لیٹر فل کریم دودھ کے پیکٹ کی قیمت میں 1 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ اب ایک لیٹر فل کریم دودھ کا پیکٹ 63 روپے کی بجائے 64 روپے میں ملے گا۔ اس کے علاوہ ٹوکن دودھ کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ فی الحال ایک لیٹر ٹوکن دودھ 48 روپے میں ملتاہے اب اس کی قیمت بڑھا کر 50 روپے کر دی گئی ہے۔ حالانکہ آدھا لیٹر دودھ کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ یہ جانکاری دیتے ہوئے مدر ڈیری کے ترجمان نے کہا کہ بڑھی ہوئی قیمتیں دہلی-این سی آر میں لاگو ہوں گی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS