نئی دہلی: (یو این آئی) ایندھن کی قیمتیں مسلسل 42 ویں دن مستحکم رہیں کیونکہ ملک میں تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔
ملک میں عوامی شعبہ کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے مطابق، دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر ہے۔
یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ انٹرنیشنل لندن برینٹ کروڈ آج 0.38 فیصد اضافے کے ساتھ 112.35 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے اور یو ایس کروڈ آج 0.84 فیصد اضافے کے ساتھ 113.34 ڈالر فی بیرل پر ہے۔
ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 137 دن کے استحکام کے بعد گزشتہ 22 مارچ سے اضافہ ہونا شروع ہوا۔ جس کی وجہ سے اب تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14 بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔ اس دوران ان کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:-
شہر……….پیٹرول……….ڈیزل (روپے فی لیٹر)
دہلی…………. 105.41…….96.67
کولکاتہ ……115.12………99.83
ممبئی …………120.51…….104.77
چنئی…………..110.85……..100.94
دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS