سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل کے مجرم پیراریولن کو سپریم کورٹ نے رہا کرنے کا حکم جاری کیا

0

نئی دہلی، 18 مئی (ایجنسی) راجیو گاندھی قتل کے مجرم اے جی پیراریولن کی 31 سال سے زیادہ پرانی قید کو ختم کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے بدھ کے روز جیل میں ان کے اچھے برتائو، صحت کی خرابی، تعلیمی لیاقت کو دیکھتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیاہے۔ جیل میں بند پیراریولن کی عام معافی کی درخواست دسمبر 2015 سے زیر التوا ہے۔ سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل کے مجرم اے جی پیراریولن کی رہائی کا حکم بدھ کو دیا گیا تھا۔
جسٹس ایل ناگیشور راؤ، جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس اے ایس بوپنا کی بنچ نے رہائی کا حکم جاری کیا۔سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 142 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پیریوالن کی رہائی کا حکم دیا۔
سابق وزیر اعظم کو 1991 میں سری پیرمبدور، تمل ناڈو میں قتل کر دیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS