گجرات :فیکٹری کی دیوار گرنے سے 12مزدوروں کی موت

0

گجرات کے موبری میں فیکٹری کی دیوار گرنے سے 12مزدوروں کی موت ہوگئ۔ اس حادثہ میں کئی اور لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ کم سے کم 30مزدور ملبے میں ابھی بھی دبے ہوئے ہیں۔ حادثہ کی جگہ پر بچائو کا کام جاری ہے ۔ یہ حادثہ آج صبح پیش آیا۔ ضلع کے ہلواڑ جی آئی ڈی سی میں ساگر سالٹ فیکٹری میں یہ حادثہ ہوا۔ اس حادثہ میں پھنسے ہوئے لوگوں کو جے سی بی کی مدد سے نکالا جارہا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS