پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کاسلسلہ جاری

0

نئی دہلی(یو این آئی) : ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اتوار کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 50 اور 55پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا۔ کمپنیوں نے مسلسل تیسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ۔قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی یہاں پٹرول 99.11روپے اور ڈیزل 90.42روپے فی لیٹر ہو گیا ہے ، جبکہ ہفتہ کو پٹرول کی قیمت 98.61اور ڈیزل 89.87تھی۔تیل کمپنیوں نے 137دن کے استحکام کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ شروع کردیا ہے ، جس کی وجہ سے گزشتہ چھ دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کی وجہ سے ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 113.88روپے اور 98.13 روپے فی لیٹر ہو گئی ہیں۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ آرہا ہے۔ لندن برینٹ کروڈ 120.65ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.23فیصد اضافے کے ساتھ 112.60ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS