ہرشہری ووکل ہو تو لوکل کو گلوبل بننے میںدیر نہیں لگتی:وزیراعظم

0
image:livelaw.in

نئی دہلی (یو این آئی):وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک سے 400 ارب ڈالر یعنی 30لاکھ کروڑ روپے کی برآمدات کے ہدف کو حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہندوستان کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے ۔اتوار کو آل انڈیا ریڈیو پر پروگرام ’من کی بات‘ میں مسٹر مودی نے کہا کہ پہلی بار سننے میں لگتا ہے کہ یہ معیشت سے جڑا معاملہ ہے، لیکن یہ معیشت سے بڑھ کر ہندوستان کی صلاحیت کا معاملہ ہے۔کبھی ہندوستان سے برآمدات کا حجم 100ارب، کبھی 150ارب، کبھی 200 ارب تک ہوتا تھا،اب آج ہندوستان 400 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے ۔ اس کا ایک مطلب یہ ہے کہ ہندوستان میں بنی مصنوعات کی مانگ پوری دنیا میں بڑھ رہی ہے ، دوسرا مطلب یہ ہے کہ ملک کی سپلائی چین روز بروز مضبوط ہو رہی ہے اور اس کا ایک بہت بڑا پیغام بھی ہے۔ ملک اس وقت بڑے قدم اٹھاتا ہے جب خوابوں سے بڑے عزم ہوں۔ جب عزائم کیلئے دن رات مخلصانہ کوشش ہوتی ہے تو وہ عزائم بھی ثابت ہوتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے کونے کونے سے نئے نئے مصنوعات بیرون ملک جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ فہرست بہت لمبی ہے اور یہ فہرست جتنی لمبی ہوگی، میک ان انڈیا کی طاقت اتنی ہی زیادہ ہے ، وراٹ انڈیا کی طاقت بھی اتنی ہی زیادہ ہے اور طاقت کی بنیاد ہمارے کسان، ہمارے کاریگر، ہمارے بُنکر ہیں۔ انجینئرس، ہمارے چھوٹے کاروباری، بہت سے مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے لوگ، یہ سب اس کی حقیقی طاقت ہیں۔ ان کی محنت کی وجہ سے 400ارب ڈالر کی برآمد کا ہدف حاصل کیا گیا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ ہندوستان کے عوام کی یہ صلاحیت اب دنیا کے کونے کونے میں نئی منڈیوں تک پہنچ رہی ہے ۔ جب ہر ہندوستانی ووکل ہوتا ہے ، تو لوکل کو گلوبل بننے میں دیر نہیں لگتی ہے۔ وزیر اعظم نے لوگوں سے پانی کی ایک ایک بوند کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ پانی کی ہر بوند کو بچانے کیلئے ، ہم جو کچھ بھی کر سکتے ہیں، وہ ہمیں ضرورکرنا چاہیے ۔ اس کے علاوہ ہمیں پانی کی ری سائیکلنگ پر بھی اتنا ہی زوردینا ہوگا۔ گھر میں استعمال کیاہوا جو پانی گملوں میں کام آسکتا ہے ، باغبانی میں استعمال کیا جا سکتا ہے ، وہ ضرور دوبارہ استعمال کرنا چاہیے ۔ تھوڑی سی کوشش سے گھر پر ایسے انتظامات کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رحیم داس جی صدیوں پہلے ، کسی مقصد سے ہی کہہ کرگئے ہیں کہ ’رحیمن پانی راکھیے ، بن پانی سب سون‘ اور پانی بچانے کے اس کام میں مجھے بچوں سے بہت امیدیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے آیوش اسٹارٹ اپ اعلیٰ معیار کی مصنوعات کے ساتھ جلد ہی دنیا بھر میں چھا جائیں گے ۔مودی نے آئین کے معمار ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اور جیوتی باپھولے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ لوگ بیٹیوں کی تعلیم پر توجہ دیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان میں آیورویدک ادویات کی پیداوار ایک لاکھ 40ہزار کروڑروپے تک پہنچنے پر اظہاراطمینان کرتے ہوئے آیوش کے میدان میں کام کرنے والے اسٹارٹ اپس سے آج اپیل کی کہ وہ اپنے پورٹل میں نہ صرف انگریزی بلکہ اقوام متحدہ کی تمام تسلیم شدہ زبانوں میں بھی مواد ڈالیں، تاکہ ہندوستانی علم اور مصنوعات دنیا کے گوشے گوشے میں چھاجائے ۔
انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا میں صحت کے تعلق سے ہندوستانی سوچ، چاہے وہ یوگا ہو یا آیوروید، اس کے تئیں رجحان بڑھتا جارہا ہے۔ ابھی آپ نے دیکھا ہوگا کہ گزشتہ ہفتے ہی قطر میں ایک یوگا پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں 114ممالک کے شہریوں نے حصہ لیا اور نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔ اسی طرح آیوش انڈسٹری کا بازار بھی مسلسل بڑھ رہا ہے۔ 6سال پہلے آیوروید سے متعلق ادویات کا بازار تقریباً 22 ہزار کروڑ کا تھا۔ آج آیوش مینوفیکچرنگ انڈسٹری تقریباً ایک لاکھ 40 ہزار کروڑ روپے تک پہنچ رہی ہے ، جس کا مطلب ہے کہ اس شعبے میں امکانات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ اسٹارٹ اپ کی دنیا میں بھی آیوش توجہ کا موضوع بنتا جا رہا ہے۔انہوں نے صحت کے شعبے میں آیوش کے اسٹارٹ اپس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک اسٹارٹ اپ ہے – کپیوا ۔ اس کے نام میں ہی اس کا مطلب پوشیدہ ہے ۔ اس میں ‘کا’کا مطلب ہے -کف، پی کا مطلب ہے – پت اور ‘وا’کا مطلب ہے – وات۔ یہ اسٹارٹ اپ ہماری روایات کے مطابق صحت مند کھانے کی عادات پر مبنی ہے ۔ ایک اور اسٹارٹ اپ نیروگ اسٹریٹ بھی ہے جو آیوروید ہیلتھ ایکو سسٹم میں ایک منفرد تصور پر مبنی ہے ۔ اس کا ٹیکنالوجی پر مبنی پلیٹ فارم دنیا بھر کے آیورویدک ڈاکٹروں کو براہ راست لوگوں سے جوڑتا ہے ۔ 50ہزار سے زیادہ ڈاکٹر اس سے وابستہ ہیں۔ اسی طرح، آتریا انوویشن ایک ہیلتھ ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ ہے جو کلی صحت کے شعبے میں کام کر رہا ہے ۔ ایکزوریل نے نہ صرف اشوگندھا کے استعمال کے بارے میں بیداری پھیلائی ہے بلکہ اعلیٰ معیار کی پیداوار کے عمل پر بھی کثیرمقدارمیں سرمایہ کاری کی ہے ۔ کیورویدا نے جڑی بوٹیوں کی جدید تحقیق اور روایتی علم کے امتزاج سے مجموعی زندگی کے لیے فوڈ سپلیمنٹس بنایا ہے ۔
مسٹرمودی نے کہا، ‘‘اس طرح کے اسٹارٹ اپس کی فہرست بہت لمبی ہے ۔ یہ ہندوستان کے نوجوان صنعت کاروں اور ہندوستان میں پیدا ہونے والے نئے امکانات کی علامت ہے ۔ میری صحت کے شعبے میں اسٹارٹ اپس اور خاص طور پر آیوش اسٹارٹ اپس سے بھی ایک درخواست ہے ۔ آپ جو بھی پورٹل آن لائن بناتے ہیں، جو بھی مواد بناتے ہیں، اسے اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ تمام زبانوں میں بھی بنانے کی کوشش کریں۔ دنیا میں کئی ممالک ایسے ہیں جہاں انگریزی نہ تو اتنی بولی جاتی ہے اور نہ ہی سمجھی جاتی ہے ۔ ایسے ممالک کو بھی ذہن میں رکھتے ہوئے اپنی معلومات کو فروغ دیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہندوستان کے آیوش اسٹارٹ اپس جلد ہی اعلیٰ معیار کی مصنوعات کے ساتھ دنیا بھر میں چھاجائیں گے ۔اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے ہندوستانی یوگا اور قدیم روایات کے ساتھ جینے والے اور حال ہی میں پدم شری سے نوازے گئے وارانسی کے سوامی شیوانند کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا، ”حال ہی میں ایک پدما اعزازی تقریب میں آپ نے بابا شیوانند جی کوضرور دیکھاہواگا۔ 126سالہ بزرگ کی صحت دیکھ کر میری طرح ہرکوئی حیران ہوگیاہوگا اورمیں نے دیکھا، پلک جھپکتے ہی وہ نندی مدرا میں سلام کرنے لگے ۔ میں نے بھی بابا شیوانند جی کوجھک کر باربار سلام کیا۔ 126سال کی عمر اور بابا شیوانند کی فٹنس، دونوں، آج ملک میں بحث کا موضوع ہیں۔ میں نے سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں کے تبصرے دیکھے کہ بابا شیوانند اپنی عمر سے چار گناکم عمرسے بھی زیادہ فٹ ہیں۔ واقعی، بابا شیوانند کی زندگی ہم سب کے لیے ایک تحریک ہے ۔ میں ان کی لمبی عمرکے لئے دعاگوہوں۔ ان میں یوگا کا شوق ہے اور وہ بہت صحت مند طرز زندگی گزارتے ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS