کرناٹک بورڈ کے امتحان میں نہیں ہوگی حجاب کی اجازت

0
NewsBytes

باگل کوٹ (پی ٹی آئی)کرناٹک کے پرائمری اور سیکنڈری تعلیم کے وزیر بی سی ناگیش نے کہا ہے کہ ریاستی بورڈ کے 10ویں جماعت کے امتحانات کے دوران حجاب پہننے کی اجازت نہیں ہوگی۔ امتحان پیر سے شروع ہوکر 11 اپریل کو ختم ہوگا۔ ریاست میں 3,440 سے زیادہ مراکز پر 8.76 لاکھ سے زیادہ طلبا امتحان دینے جا رہے ہیں۔ ناگیش نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد، ہم نے انہیں (حجاب پہننے کی) اجازت نہیں دی ہے۔ ہم نے واضح کردیا ہے کہ وہ (حجاب پہننے والی لڑکیاں) حجاب پہن کر کیمپس میں آسکتی ہیں، لیکن انہیں کلاس میں حجاب ہٹانا ہوگا۔ یہ صورتحال امتحانات کے دوران برقرار رہے گی۔انہوں نے کہا کہ امتحانات نہ دینے والی طالبات کیلئے پھر سے امتحان نہیں ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS