سری نگر: (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پیر کی صبح دریائے جہلم سے ایک بوسیدہ لاش بر آمد کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے زر پورہ علاقے میں پیر کی صبح مقامی لوگوں نے دریائے جہلم میں ایک بوسیدہ لاش دیکھی اور فوری طور پر پولیس کو اس کے بارے میں مطلع کیا۔ انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
متوفی کی شناخت شوکت احمد گورسی کے طور پر ہوئی ہے۔ دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے قانونی کارروائیاں شروع کی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS