سری نگر کے بٹہ مالو میں بھیانک آتشزدگی

0

سری نگر: (یو این آئی) گرمائی دارلحکومت سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں دوران شب آگ کی ایک بھیانک واردات میں کم سے کم سات رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بٹہ مالو کی شیخ حمزہ کالونی میں اتوار کی شب شبیر احمد شیخ کے رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی۔ انہوں نے کیا کہ آگ کے شعلوں نے چشم زدن میں متصل مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فائر ٹنڈرس اطلاع موصول ہوتے ہی جائے واردات پر پہنچ گئے اور پولیس اور مقامی لوگوں کے ساتھ آگ کو قابو کرنے کی کوششوں میں جٹ گئے لیکن کم سے کم سات مکانوں کو خاکستر ہونے سے نہیں بچا سکے۔
بتایا جاتا ہے کہ اس دوران محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا ایک اہلکار زخمی بھی ہوگیا ہے۔ مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS