ستیندرجین کے قافلہ پر حملہ، کجریوال کا ردعمل

0

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئرکیا ہے، جس میں کچھ لوگ دہلی کے وزیر صحت ستیندرجین کے قافلے کی ایک کار پرحملہ کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے
ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے اتوار کو مسٹر جین پر حملے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ یہ بی جے پی ہے، یہ غنڈوں اور
لفنگوں کی پارٹی ہے، جب وہ ہار رہے ہوتے ہیں تو اپنی اوقات دکھا دیتے ہیں۔لوگ انہیں، ان کی جگہ دکھائیں گے۔ادھرپولیس نے کہاکہ اب تک کوئی شکایت نہیں ملی ہے، اگر
شکایت ملتی ہے تو اس کے مطابق قانونی کارروائی کی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS