معروف ٹی وی اینکرسلمیٰ سلطان کو اعزاز

0

نئی دہلی:ٹی وی کے ’بلیک اینڈ وہائٹ‘دور سے اپنے کریئر کی شروعات کرنے والی ٹی وی اینکرسلمیٰ سلطان کیلئے 31اکتوبر 1984ان کے کریئر کا سب سے مشکل
دن تھا، جب انہیں ملک کی اس وقت کی وزیراعظم اندراگاندھی کے قتل کی خبر پڑھنی تھی۔ دوردرشن پر پرائم ٹائم میں نشر ہونے والی خبر اینکر سلمیٰ سلطان کا کہنا ہے کہ خبر
ملنے پر وہ بیحد جذباتی ہوگئی تھیں، لیکن اپنے پیشے کا احترام کرتے ہوئے انہوں نے بیحد ڈسپلن کے ساتھ خبر پڑھی۔ سلمیٰ سلطان اس ماہ 75سال کی ہوجائیں گی۔بین
الاقوامی یوم خواتین سے قبل منعقد پروگرام ’ویمن پاور‘میں ملک کی پہلی خاتون آئی پی ایس افسر اور پدوچیری کی سابق گورنر کرن بیدی نے سلمیٰ سلطان کو اعزاز سے
نوازا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS