لاگوس:(یو این آئی/ژنہوا) نائجیریا کی شمال مغربی ریاست جیگاوا میں ایک سڑک حادثے میں ایک ہی کنبہ کے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ ایک مقامی پولیس افسر نے اس کی تصدیق کی۔ جیگاوا پولیس کے ترجمان لاوان شیسو ایڈم نے بتایا کہ سڑک حادثہ جمعہ کو اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور نے گاڑی پر کنٹرول کھو دیا اورریاست کے میگا علاقے میں ڈانگیاٹن روڈ کے ساتھ ایک گاؤں میں پانی میں گر گئی۔ پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں ان کے ورثاء کے حوالے کر دی گئیں اور واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔ قابل ذکر ہے کہ نائیجیریا میں اوور لوڈنگ، سڑک کی خراب حالت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کی وجہ سے جان لیوا سڑک حادثات اکثر ہوتے رہتے ہیں۔
نائیجیریا میں سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS