ملک میں ویکسین لینے والوں کی مجموعی تعداد 178.83 کروڑ سے متجاوز

0
imgae:business today

نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن 178.83 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے اتوار کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 26 لاکھ 19 ہزار 778 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 178 کروڑ 83 لاکھ 79 ہزار 249 کووڈ ویکسین دی گئی ۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے پانچ ہزار 476 نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 59 ہزار 442 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.14 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 0.60 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت کے دوران نو ہزار 754 لوگ کووڈ سے شفایاب ہوئے اوراب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 23 لاکھ 88 ہزار 475 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور یہ شرح 98.66 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں نو لاکھ نو ہزار 985 کووڈ ٹسٹ کیے جانے کے ساتھ ہی ٹسٹ کرانے والوں کی مجموعی تعداد 77 کروڑ 28 لاکھ 24 ہزار 246 ہوچکی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS