کیف:(یویان آئی) یوکرین میں برطانوی ٹی وی چینل ’اسکائی نیوز‘کی میڈیا کی گاڑی گولیوں کی زد میں آگئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملہ یوکرین کے شہر کیف کے نزدیک ہوا، جس میں چیف کرسپانڈنٹ اسٹورٹ ریمسے زخمی ہوگئے۔ حملے کے وقت گاڑی میں چیف کرسپانڈنٹ اسٹورٹ ریمسے اور ان کی ٹیم موجود تھی۔
دوسری جانب یوکرین کے وزارت دفاع نے دعویٰ کیا تھا کہ یوکرینی فوج نے جارحیت کے آغاز سے اب تک 10 ہزار روسی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ روس کے 39 لڑاکا طیارے، 40 ہیلی کاپٹر، 269 ٹینک اور 945 بکتر بند بھی تباہ کیے گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS