ہندوستانی کرکٹر متھالی راج نے سچن کا ریکارڈ برابر کر دیا

0

تورنگ: (یو این آئی) ہندوستانی خاتون کرکٹر متھالی راج نے اتوار کو یہاں بے اوول میں پاکستان کے خلاف آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں ایک ناقابل یقین کارنامہ انجام دیا۔ متھالی نے چھ مختلف ورلڈ کپ کھیل کر ہندوستان کے مشہور بلے باز سچن تندولکر کا ریکارڈ برابر کیا۔ 39 سالہ متھالی جس نے سال 2000 میں اپنے ورلڈ کپ کا آغاز کیا تھا، وہ 2005، 2009، 2013، 2017 اور اب 2022 کے ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں کھیل چکی ہیں۔ تندولکر نے 1992، 1996، 1999، 2003، 2007 اور 2011 کے مردوں کے ون ڈے ورلڈ کپ میں حصہ لیا۔ مجموعی طور پر صرف تین کرکٹرز نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔
متھالی اپنے شاندار کریئر میں یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی خاتون کرکٹر بھی بن گئی ہیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کی ڈیبی ہاکلی اور انگلینڈ کی شارلٹ ایڈورڈز کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اس کے ساتھ ہی تجربہ کار تیز گیند باز جھولن گوسوامی پانچ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں شرکت کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS