نئی دہلی: (یو این آئی) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے اتر پردیش کے کشی نگر میں ہوئے حادثے پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور مرنے والوں کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو رام ناتھ کووند نے ٹویٹ کیا’’اتر پردیش کے کشی نگر میں حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت کئی لوگوں کی موت کی افسوسناک خبر سن کر دکھ ہوا۔ اس المناک حادثے میں اپنوں کو کھونے والے تمام سوگوار خاندانوں سے میری گہری تعزیت ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ بدھ کی دیر رات اتر پردیش کے ضلع کشی نگر کے نبوا نورنگیا میں شادی کی تقریب کے دوران کنوئیں کا سلیب ٹوٹنے سے 13 لوگوں کی موت ہو گئی اور 12 سے زیادہ لوگ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین، بچیاں اور بچے شامل ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS