ملک میں کووڈ ویکسین لینے والوں کی تعداد 174.24 کروڑ سے متجاوز

0
imgae:business today

نئی دہلی: (یو این آئی) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 34 لاکھ سے زیادہ افراد کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن 174.24 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 34 لاکھ 75 ہزار 951 کووڈ افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 174 کروڑ 24 لاکھ 36 ہزار 288 افراد کو کووڈ ویکسین دی جاچکی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے 30 ہزار 757 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد تین لاکھ 32 ہزار 918 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.78 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 2.61 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت کے دوران 67 ہزار 538 لوگ کووڈ شفایاب ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 19 لاکھ 10 ہزار984 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور یہ شرح 98.39 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 11 لاکھ 79 ہزار 715 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ٹسٹوں کی کل تعداد 75 کروڑ 55 لاکھ 32 ہزار 460 ہو چکی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS