ممبئی (ایجنسی):منشیات کیس میں گرفتار بالی وڈ کنگ شاہ رخ کے بڑے بیٹے آریان کی گرفتاری کے بعد سے اب تک اداکار کی بیٹی سہانا خان کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی تھیں۔ میڈیا کے مطابق حال ہی میں اس بات کا پتا چلا ہے کہ سہانا اس وقت بھارت میں موجود نہیں ہیں، وہ اپنی تعلیم کیلئے بیرونِ ملک مقیم ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سہانا ہر گھنٹے بھارت فون کرکے اپنی والدہ گوری خان سے آرین اور شاہ رخ کی صحت سے متعلق پوچھتی ہیں اور وہ موجودہ صورتحال کے سبب کافی زیادہ پریشان ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب آرین کے منشیات لینے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی تو سہانا نے فوری طور پر اپنی والدہ کو فون کیا اور ان سے وطن واپس لوٹنے کی اجازت طلب کی جس پر گوری نے سخت لہجے میں سہانا کو وہیں رکنے کا حکم دیا۔ گوری خان نہیں چاہتیں کہ آرین کی وجہ سے سہانا یا ان کے چھوٹے بیٹے ابرام کی روٹین میں کوئی خلل آئے۔ خیال رہے کہ منشیات استعمال کرنے کے الزام میں آرین خان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
آرین کی گرفتاری، شاہ رخ کی بیٹی’سہانا‘منظر سے غائب کیوں؟
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS