لکھیم پور کھیری: ڈی ایس جی ایم سی کسان حادثے کی جگہ خرید کر ایک یادگار تعمیر کرے گی

0
Image: Twitter

نئی دہلی،(یو این آئی):دہلی سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی (ڈی ایس جی ایم سی) نے گذشتہ دنوں گاڑیوں کے ذریعے کچلے
جانے والے کسانوں کی یاد میں لکھیم پور کھیری میں جائے وقوعہ کو خرید کر ایک یادگار تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ڈی ایس جی ایم سی کے صدر منجیندر سنگھ سرسا نے آج سنیُکت مورچے اور مقامی سکھوں کے ساتھ مشاورت کے بعد حادثے
کی جگہ کی خریداری اور لکھیم پور کھیری میں ایک مستقل یادگار کی تعمیر کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی ایسی یادگار
بنائے گی جسے حکومتیں اور آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی۔ متحدہ کسان مورچہ کے رہنما ڈاکٹر درشن پال نے اس اعلان پر
کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔
اس دوران ، مسٹر سرسا نے کہا’دہلی گوردوارہ کمیٹی کی ٹیم ، جو آج پانچ شہداء محبت پریت سنگھ ، نچتر سنگھ ، گورویندر
سنگھ ، دلجیت سنگھ اور صحافی رمن کشیپ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یہاں پہنچی ، سنیُکت کسان مورچہ کے ساتھ
اور یہاں کے سنت سماج کے ساتھ بیٹھ کر یہ فیصلہ کیا ہے کہ جس جگہ یہ واقعہ ہوا اسے خرید کر میموریل تعمیر کروائی
جائے‘۔
لکھیم پور کھیری پہنچنے والے وفد میں مسٹر سرسا کے علاوہ سروجیت سنگھ وِرک ، بھوپندر سنگھ بھلر ، آتما سنگھ لوبانہ ،
رامندر سنگھ سویٹا ، بی بی رنجیت کور ، ہرجیت سنگھ پپا ، رمنڈیپ سنگھ تھاپڑ ، کشمیر سنگھ ، ملکیت سنگھ اور گرپریت سنگھ
جسا شامل تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS